حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین الشیخ علی النجفی نے ۳ شعبان المعظم ۱۴۴۷ بین الحرمین کربلاء مقدسہ میں تیرہویں عالمی جشن صبر و وفا میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب فرمایا ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہوگی کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت کے جشن کی ہمیں اس مقدس سرزمین پر توفیق نصیب ہوئی ہے ۔

انہوں نے حاضرین کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام ان کی دعائیں اور ان کا پیغام بھی نقل کیا
• مومنین آپس میں متحد ہو جائیں
• عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام اور منبر حسینی سے بہر صورت متمسک رہیں
• دین و مذہب کے خلاف ہونے والی عقائدی ثقافتی اخلاقی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور دین و عقیدے سے اپنے تمسک کو مزید مضبوط رکھیں

انہوں نے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام اور ادارہ بین الحرمین کے ذمہ داران کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انجمن غلامان سیدہ زینب علیھا السلام لکھنؤ ہندوستان جو مرکزی دفتر کی زیر نگرانی گذشتہ تیرہ سالوں سے اس جشن کا اہتمام کرتی ہے کی خدمت میں مبارکباد پیش کی اور مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔









آپ کا تبصرہ